ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سروس سے متعلق معاملات پر کیجریوال نے راجناتھ سے ملاقات کی

سروس سے متعلق معاملات پر کیجریوال نے راجناتھ سے ملاقات کی

Thu, 12 Jul 2018 01:56:51    S.O. News Service

نئی دہلی:11/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کی طرف سے لفٹننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے اختیارات کے متعلق فیصلہ کے بعد سروس کے سلسلے میں معاملات پر تنازعہ کے مدنظر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔مسٹر کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ساتھ مسٹر سنگھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ وزیر داخلہ سے سپریم کورٹ کے ذریعہ دئے گئے احکامات کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور لفٹننٹ گورنر اپنے اپنے ڈھنگ سے عدالت کے حکم میں اڑچن ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لفٹننٹ گورنر اور مرکز کا یہ کہنا ہے کہ آدھاحکم مانیں گے اور آدھا نہیں مانیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں یہ صاف لکھا ہے کہ سروسز(انتظامیہ کے افسران سے متعلق اختیارات) پر فیصلہ دہلی حکومت کوکرنا ہے لیکن مرکز اور لفٹننٹ گورنر اس سے انکار کررہے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ حکم میں واضح ہے کہ اراضی‘ پولیس اور قانون و انتظام کو چھوڑ کر تمام اختیارات دہلی حکومت کے پاس ہیں لیکن لفٹننٹ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ سروسز سے متعلق معاملات میں دہلی ہائی کورٹ کی بنچ کا فیصلہ کے بعد اسے مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے ہوگا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو آدھا مانیں گے اور آدھا نہیں۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے اس معاملے میں ان کے دلائل سے اتفاق کیا او رحکام سے صلاح و مشورہ کے لئے تین دن کا وقت مانگا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر داخلہ تین دن کے لئے باہر جارہے ہیں اور سولہ جولائی کو ان سے اس سلسلے میں پھر ملاقات کریں گے۔


Share: